کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ میں تھانہ جنگل خیل پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے. موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس سٹیشن جنگل خیل پر دستی بم پھینکا جو مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا. واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں درج کر لیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں. زخمی اسپتا ل منتقل کر دئے گئے،واقعے کے فوراً بعد ڈی پی او کوہاٹ محمد سلیمان نے جائے وقوعہ اور بعد ازاں ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور دستی بم دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کا معائنہ کیا. پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے تھانہ جنگل خیل پر دستی بم پھینکا جو تھانے کے مرکزی دروازے کیساتھ دھماکے سے پھٹ گیا۔