• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ویڈیو ایڈٹ کر کے چلانیکا الزام، زلفی بخاری و دیگر کیخلاف عدالت میں مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہور (  نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نےمریم نواز کی مہنگائی مارچ کی ویڈیو ایڈٹ کرکےچلانے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے تحریری جواب طلب کرلیا، مسلم لیگ ن کے وکیل چودھری اسماعیل گجر کی درخواست میں مشیر زلفی بخاری، حمائمہ ملک وہ دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نوازکی مہنگائی مارچ کی ویڈیوکو ایڈٹ کر کےچلایاگیا،ویڈیوسےمریم نوازکی شہرت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی،استدعا ہے کہ ملزمان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ 

اہم خبریں سے مزید