لاہور(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ صرف اس کے خلاف ڈوزیئر اور چارج شیٹ میں شامل ہوگا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ فہرست لمبی سے لمبی ہوتی جا رہی ہے، وہ اپنے اور اپنے لوگوں کیلئے پریشانیوں اور مصیبتوں کو دعوت دے رہے ہیں وہ آج کہے گئے ہر لفظ کی ناک سے قیمت ادا کریں گے انہوں نے آخر میں کہا کہ ’پھر نہ کہنا بتایا نہیں!۔