• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب، پی ٹی آئی،ن لیگ کےمنحرف ارکان کا کردار کلیدی

لاہور(مقصود اعوان نمائندہ خصوصی) پنجاب کے دو بڑے گجرات کے ”چودھری“ اور لاہور کے ”شریف “سیاسی خاندانوں کے افراد پرویز الٰہی اورحمزہ شہبازکے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے آج پنجاب اسمبلی میں زبردست مقابلہ ہوگا۔ 

371اراکین پر مشتمل ایوان میں جو بھی امیدوار کم ازکم 186ممبران کے ووٹ حاصل کرے گا، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا تاج اسی کے سر پر سجے گا۔

 پنجاب کے قائد ایوان کے انتخاب میں دونوں مسلم لیگی سیاسی گھرانوں کے امیدواروں میں کئی امور قدرے مشترک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس اہم انتخاب میں پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوں گے۔ 

مسلم لیگ (ق) کے چودھری پرویز الٰہی کوتحریک انصاف جبکہ مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں حمزہ شہبازشریف کوپیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل ہے تاہم دونوں امیدواروں میں وزارت اعلیٰ کے فیصلے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے ناراض اور منحرف اراکین کا کلیدی کردار ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید