• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان تاجر اتحاد کے زیر اہتمام فری شوگر کیمپ کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ محی الدین،چیئرمین حنیف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بیماریوں کے مرض میں مبتلا غریب عوام کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے مخیر حضرات کو آ گے بڑھنا چاہیے تاجر برادری اپنی مدد آپ کے تحت فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے دن رات کوشاں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان تاجر اتحاد کے زیر اہتمام فری شوگر کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر چوہدری حسن محمود،رضوان،میاں محمد ثاقب صدیق، محمد فیصل جوئیہ،حکیم بشیر احمد،ملک ربنواز، زاہد علی،محمد رضوان، محمد اکرم، محمد عمران ودیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید