پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم رمضان سستا بازاروں کااچانک دورہ کیا۔ انھوں نے مختلف سٹالوں کا جائزہ لیا اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کابھی معائنہ کیا۔ انھوں نے موقع پر موجود سٹاف کو رمضان سستا بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی، معیار ، وزن اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کی مکمل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے اس موقع پر خریداروں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے قیمتوں اور کوالٹی کے متعلق آگاہی حاصل کی۔