• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر اسد قیصر نے آرٹیکل 5 کی رولنگ دینے سے انکار کردیا تھا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آرٹیکل 5کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے، وزیراعظم کی لیگل ٹیم کی قائل کرنے کی کوشش، عدم اتفاق کے باعث 3؍ اپریل کو قومی اسمبلی گئے ہی نہیں۔

 واضح رہے کہ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کہہ چکے تھے کہ آئین کے مطابق 3؍ اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا ضروری ہے۔

 جیو نیوز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے 3؍ اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس چیئر نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ، اسد قیصر آ رٹیکل 5کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے ، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے آرٹیکل 5سے متعلق رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

 نمائندے نے گفتگو کرتے بتایا کہ تین اپریل کو جو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اس میں اسپیکر خود موجود نہیں تھے بلکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سو ری نے ا جلاس چیئر کیا تھا۔

اس دوران انہوں نے آرٹیکل 5کے تحت رولنگ دی تھی ، ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ آرٹیکل 5کی جو رولنگ تھی وہ وزیر ا عظم کی لیگل ٹیم نے ڈرافٹ کیا تھا اور اس کے بعد جب اسد قیصر سے مشاورت ہوئی تو انہوں نے اس رولنگ کے حوالے سے اپنے تحفظات کاا ظہار بھی کیا تھا ، وہ اس کے حق میں نہیں تھے۔

 لیگل ٹیم نے اسد قیصر کو بہت قائل کر نے کی کوشش کی لیکن وہ قائل نہیں ہوئے ا و رانہوں نے کہا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ اسد قیصر کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آرٹیکل 5کے تحت رولنگ کے عدم اتفاق کے باعث اسد قیصر قومی اسمبلی گئے ہی نہیں۔ 

جیو نیو ز نے اس معاملے پر اسد قیصر کا موقف جاننا چاہا تو انہوں نے ’نو کمنٹس‘ کہا تاہم اصرار کرنے پر انہوں نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس لئے میں اس پر مزید بات نہیں کرسکتا ۔

 واضح رہے کہ یہ رولنگ وزیر ا عظم کی لیگل ٹیم کی جانب سے ڈ رافٹ ہوئی تھی ،اس پر کئی رو ز اسد قیصر کو قائل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیر آئینی او رغیر قانونی کام وہ نہیں کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید