کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنماءمصطفیٰ نوازکھوکھر نے سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخودنوٹس کیس پر سماعت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کی فاروق نائیک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ’’کیا آپ کو بینچ پر اعتماد نہیں ؟‘‘۔ تو اس وقت کہاجانا چاہئے تھا کہ ’’مائی لارڈ!ہمیں مکمل اعتماد ہےمگر آج 4اپریل ہے ‘‘۔