اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کا اختیار ہے‘،اپوزیشن کو عدلیہ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے‘.
اگر عدالت نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس طلب کیے تو وہ عدالت میں پیش کردیے جائیں گے۔
پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بے پناہ اہمیت ہے، اس اعلامیے کی روشنی میں مراسلے پر متعلقہ ملک کو سفارتی جواب دیا گیا۔