• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں نا کام دکھائی دینے لگی

پشاور( وقائع نگار ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں نا کام دکھائی دینے لگی ۔رمضان میں قصائی چھریاں تیز کر کے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے شہر کے مختلف بازاروں میں قصائی من پسند قیمتیں لگا کر سرکاری نرخ نامہ کے بر عکس گوشت فروخت کرنے لگے ہشتنگری ٗقصہ خوانی ،عشرت سنیما روڈ ،بورڈ بازار ٗکوہاٹ روڈ ٗچارسدہ روڈ اور علاقوں میں بڑے سٹورز پر گوشت من پسند قیمتوں پر فروخت ہونے لگا ،بڑا گوشت سرکاری نرخ نامہ کے بر عکس 700سے 750جبکہ قیمہ بھی550کے بجائے 750روپے تک فروخت ہونے لگا جس پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا ہے جو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کروانے میں نا کام رہے۔
پشاور سے مزید