• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، رمضان میں بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

پشاور( وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں رمضان میں بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا جس نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے پشاور کے علاقے غیاث آباد،پیپلز کالونی ،تیمر گڑھی،بھانہ ماڑی، اور نوتھیہ کے ملحقہ علاقوں میں گیس لودشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے رمضان میں لوڈشیڈنگ سے امور خانہ داری سمیت افطاری اور سحری کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مکینوں کے مطابق متعلقہ حکام نے رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس عملدرآمد نہ کیا جا سکا اور رمضان میں بھی سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔
پشاور سے مزید