کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جنونیت اقلیتوں پر ظلم وجبر اور تشدد کے واقعات میں اضافہ شرمناک ہے، اقلیتوں کا قتل اور تشدد ونفرت معمول بن گیا بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ اور خوف میں مبتلا ہیں،بھارت میں مسلم کمیونیٹی سمیت تمام اقلیتیں تشدد ظلم وجبر اور بہیمانہ قتل سے خوفزدہ ہیں،عالمی برادری اور اقوام متحدہ مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز ظلم وجبر اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں،مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سب سے زیادہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے،اقوام متحدہ نریندر مودی کو عالمی دہشتگر د اور آر ایس ایس تنظیم کو فوری طور پر کالعدم قرار دے۔