کراچی ( اسٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ پولیس نے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت فیض محمد ولد شفیع کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے قبضے سے مردہ جانور برآمد کیا گیا جس کا گوشت شہریوں سمیت مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی،گرفتار ملزم کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔