کراچی (جنگ نیوز ) ہمدرد پبلک اور ولیج اسکولز کی جانب سے حسب روایت شہید پاکستان، حکیم محمد سعیدؒ کے106ویں یومِ ولادت کو فاؤنڈرز ڈے کے طور پر بلاول اسٹیڈیم میں انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سالانہ فوڈ فئیر 2026 کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے مل کر مختلف فوڈ اسٹالز لگائے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی قُدسیہ اکبر تھیں۔ جبکہ تقریب میں سعدیہ راشد، فاطمہ الزہراء، فیصل ندیم ، پروفیسر ڈاکٹر عمران امین، ایڈنسٹریٹر خالد نسیم اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔