• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا شہری کی بازیابی کیلئے آئی جی سندھ اور سی ٹی ڈی اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے شہری عبد الحمید کی بازیابی سے متعلق نئی درخواست پر آئی جی سندھ، سی ٹی ڈی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل کہا نے کہا کہ عبد الحمید 10 جنوری کو سینٹرل جیل میں قائم عدالت پیشی پر گیا تھا، نامعلوم افراد نے حراست میں لیا اور غائب کردیا، جسٹس سلیم جیسر نے استفسار کیا کہ کس نے حراست میں لیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ ایس آئی یو یا سی ٹی ڈی ہوسکتی ہے، پہلے بھی عبد الحمید کو لاپتہ کیا گیا تھا، شہری کی جان کو خطرہ ہے بازیابی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ فریقین سے 4ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید