کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لیموں گوٹھ نالہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سے ایک ہفتے میں تفصیلی جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل کہا کہ سپریم کورٹ نے گجر نالہ، اورنگی ٹاؤن نالہ اور محمود آباد نالہ متاثرین کو متبادل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، ان نالہ متاثرین کو متبادل زمین اور تعمیرات کے اخراجات بھی ادا کئے جا رہے ہیں، حاجی لیموں گوٹھ گلشنِ اقبال نالہ متاثرین کو یہ سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔