کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کی ہائی پاور کمیٹی کی اپیل پر کراچی ریجن کے بیشتر کالجز میں اساتذہ نے اپنے اپنے کالجز میں بھرپور احتجاج کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر آصف منیر و دیگر کا کہنا تھا کہ متعدد بار ڈپارٹمنٹ کا درواز کھٹکھٹایا گیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں استاد کی عزت و تکریم کی جاتی ہے لیکن ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کالج اساتذہ 12 فروری کو سندھ بھر کے کالج اساتذہ بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دے کر اپنے جائز مطالبات پورے کروائیں گے۔