کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ تجاوزات کا سبب بننے والے ہوٹلوں اور دیگر کے خلاف بلا رعایت کارروائی کریں، گزشتہ دو روز کی کارروائی میں چار ہوٹلز سیل کئے گئے چار ہوٹلوں کی سیٹنگ کا خاتمہ کیاگیا،علاوہ ازیں مختلف چھ اضلاع میں 49مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کیا گیا۔