کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حیدری مارکیٹ فتح پارک سے مبینہ اغواء ہونے والے 3 سالہ بچے محمد انس ولد محمد نسیم عمر کو بازیاب کر لیا گیا، اغواء کا واقعہ 11 جنوری کو شام 07:40 بجے فتح پارک نزد ضیاء الدین چورنگی نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کیا گیا تھا، بچے کے اغواء کی رپورٹ بچے کے والد کے کزن بادشاہ خان ولد حاجی عبد القیوم کی مدعیت میں درج کی گئی تھی، بچے کے والد کو کال موصول ہونے پر پولیس اور بچے کے اہل خانہ نے مشترکہ طور پر بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا، قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔