کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اقراء یونیورسٹی کے 23ویں اور اب تک کے سب سے بڑے کانووکیشن میں گریجویٹس کی کامیابیوں کو سراہا۔ یہ پروقار تقریب پی اے ایف میوزیم میں منعقد ہوئی۔کانووکیشن میں 1450سے زائد طلبہ کو ڈگریاں عطا کی گئیں، جن میں 25 گولڈ میڈلسٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر بہترین اساتذہ اور محققین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیا اور کہا کہ “ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔اقراء یونیورسٹی کے چیئرمین نوید لکھانی نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور معیاری تعلیم تک رسائی کے فروغ، صنعت سے مضبوط روابط اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے مستقبل کے رہنما تیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔