• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد کے عید گاہ گراؤنڈ میں شبِ سخن کے عنوان سے مشاعرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ناظم آباد کے عید گاہ گراؤنڈ میں شبِ سخن کے عنوان سے مشاعرے میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، مشاعرے کا اہتمام جماعت اسلامی ضلع وسطی کی جانب سے کیا گیا ،معروف دانشور اور شاعر پروفیسر سحر انصاری نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ مشاعرہ محض شعرو سخن کی محفل نہیں بلکہ اردو زبان و تہذیب کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ ہے۔ مشاعروں نے اردو شاعری اور غزل کے فروغ میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ شہر قائد میں مشاعروں کی روایت کو زندہ کرنے میں بلدیاتی نمائندے شمولیت باعث فخر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید