کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں 11 جنوری کے سیکورٹی انتظامات کے دوران فرائض میں غفلت،غیر ذمہ داری، بدانتظامی اور عوامی مشکلات کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے 5 ڈی ایس پیز کوعہدوں سے ہٹاکر کے پی او رپورٹ کرنےکے احکامات جاری کردیئے۔ کے پی او کلوز کیئے جانے والوں میں منگھوپیر، ناظم آباد، گلبہار، جمشید کوارٹر اور عزیزآباد کے ایس ڈی پی اوز شامل ہیں۔ کراچی کے مختلف اضلاع کے چھ ایس ایچ اوز کو بھی معطل کرکے سی پی او ایڈمن برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او پیرآباد، عزیزآباد، گلبہار، سولجربازار، جمشیدکواٹرز اور رضویہ شامل ہیں۔