• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، علوی، خالد جاوید، اسد قیصر آئین شکن اور غدار ہیں، سعید غنی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ اورپاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی نے کہاہے کہ عمران، علوی، خالد جاوید ،اسد قیصر آئین شکن اور غدار ہیں،عمران نیازی عوام کو گمراہ کرکے انارکی پھیلا رہا ہے، اپوزیشن انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، اگر کسی موقع پر ضرورت پڑی تو لاکھوں لوگوں کو لیکر آئیں گے،ہمیں اقتدارکا شوق نہیں ، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، سپریم کورٹ نے اگر اسپیکر کی رولنگ ختم نہیں کی تو نہ صرف قومی اسمبلی کے 200 ارکان غدار کہلائیں گے بلکہ ان کو ووٹ دینے والے کروڑوں محب وطن بھی غدار بن جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ اگر کوئی شخص ملک میں حالات خراب کرتا ہے تو اس کو بتائیں ۔ایک سوال پر وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے گلی گلی میں خون ریزی ہو۔

اہم خبریں سے مزید