• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں گرانفروشوں کو جرمانے،33دکانیں سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ضلع میں گراں فروشوں کیخلاف آ پریشن میں 29گراں فروشوں کو گرفتار اور 33دکانوں کو سربمہر کیا گیا ۔ سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے ایک ہزار چھ سو29 چھاپے مارے ،گیارہ ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔گراں فروشوں کو تین لاکھ 70ہزارپانچ سو روپے جرمانے کئے گئے۔ ضلعی ترجمان کیمطابق رمضان سستے بازاروں میں دس کلو آٹے کے 14 ہزار 526تھیلے فراہم کئے گئے جن میں سے 11ہزار946فروخت ہوئے۔رمضان بازاروں میں دوسرے روزے 35ہزارکلو گرام چینی فروخت ہوئی ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر زونیراآفتاب نے گراں فروشوں کو ایک لاکھ نوے ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ڈھوک کھبہ سے لے کر چراہ روڈ تک کے علاقوں میں سبزی،پولٹری،دودھ فروشوں کو جرمانے کئے گئے۔جبکہ بڑے بڑے کیش اینڈ کیری سٹورز کو بھی جرمانے کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید