پشاور( وقائع نگار) اہل پشاور نے کھلے مین ہولز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات علی الصبح اور رات کے وقت مسجد جاتے ہوئے شہری خصوصاً معمر افراد کھلے مین ہولوں میں گر کر شدید زخمی ہو جاتے ہیں اس حوالے سے کئی بار ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ اہل پشاور نے حکومت اور ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔