• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرتاج گل نے بھارتی اداکار کو اپنا دیوانہ بنا لیا

سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

کمال راشد خان نے حال ہی میں زرتاج گل کے بیان کی ٹک ٹاک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی اور خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت میں بھی ایسے وفاقی وزیر ہونے چاہئیں۔

بھارتی اداکار نے لکھا کہ ’بھارت میں کوئی ان جیسا ہوشیار اور اچھا مقرر  سیاستدان کیوں نہیں ہے؟‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے زرتاج گل وزیر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈم زرتاج گل، آپ بہت ہوشیار اور اچھا بولنے والی سیاستدان ہیں۔ ‘

کمال راشد خان نے یہ بھی لکھا کہ ‘کاش بھارت  میں بھی آپ جیسے دو چار سیاستدان ہوتے۔‘

واضح رہے کہ نومبر 1984 میں پیدا ہونے والی زرتاج گل 2010ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ہی رہنما ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، اب جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے زرتاج گُل نے کہا تھا کہ ’دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لَو میرج کر کے تباہ ہو ۔‘

خاص رپورٹ سے مزید