• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو اے سائیڈ ہاکی کیمپ لاہور میں اتوار سے شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 25 کھلاڑیوں کیلئے فائیو اے سائیڈ ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا۔کیمپ 10سے28اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا۔کیمپ کے اختتام پر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔ ٹورنامنٹ جون میں سوئٹزرلینڈز کے شہر لوزانے میں ہوگا۔ کیمپ کیلئے ایم علی، بابر علی، حیدر منظور، عالیان، بلال اسلم، محب اللہ، احتشام اسلم، عمر مصطفیٰ، اسامہ بشیر، حسن امین، عبدالرحمان، شیراز بٹ، مرتضیٰ یعقوب، افراز، ارشد لیاقت، عبداللہ، ابوذر، شاہ زیب خان، محسن خان، عبدالمنان، حماد علی، زین انیل، عماد، تیمور خان، حسیب مسعود مدعو کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید