اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روزا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق حکومتی حکمت عملی طے کی گئی۔