• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، اولمپکس تک رسائی کیلئے پی ایچ ایف نے منصوبہ بنالیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے دو سال کے دوران ورلڈ کپ اور پیرس اولمپکس گیمز 2024کو اپنا ٹارگٹ بناتے ہوئے ایک جامع پلان تیار کیا ہے جو جلد ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان کو اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لانا ہوگی جس کے لئے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلنا ضروری ہوگی۔ پرو ہاکی لیگ میں عدم شر کت سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی رسائی کا امکان ہے۔ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے ورلڈ کپ فار میٹ میں اگر پاکستان رواں سال انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گیا تو اسے ورلڈ کپ میں جگہ مل جائے گی۔ ایشیا کپ کی چار ٹاپ ٹیمیں ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرینگی۔ پاکستان اگر ورلڈ کپ میں ٹاپ تو میں آتا ہے تو اولمپکس میں براہ راست جگہ ملے گی ، دوسری صورت میں اسےایف آئی ایچ اولمپکس رسائی ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا جو 2024 کے شروع میں کھیلا جائے گا تاہم اس کے لئےٹیموں کا انتخاب کانٹینینٹل کوٹے پر 31 جنوری 2023 کو عالمی درجہ بندی کے مطابق کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے پلان میں اگلے سال پرو ہاکی لیگ میں شر کت یورپین اور ایشیائی ٹیموں کے ساتھ سیریز کا منصوبہ بنایا ہے۔

اسپورٹس سے مزید