• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدہوش ساتھی کرکٹر نے 15ویں منزل سے لٹکا دیا تھا، یزویندر چاہل

ممبئی (جنگ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندر چاہل نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 آئی پی ایل کے دوران ایک بڑے کرکٹر نے انہیں گردن سے پکڑ کر ہوٹل کی پندرہویں منزل سے لٹکا دیا تھا، مذکورہ کھلاڑی اس وقت نشے میں دھت تھا، میں اس کا نام نہیں لینا چاہتا، واقعہ ممبئی انڈینزکی پارٹی کے دوران پیش آیا تھا، میں اس وقت سے خاموش ہوں، پہلی بار اس معاملے پر بولا ہے، ممبئی انڈینز کی انتظامیہ اس بات سے واقف ہے، مذکورہ کھلاڑی پارٹی کے دوران مسلسل مجھے گھور رہا تھا، پھر اشارے بلاکر بالکونی میں لے گیا اور لٹکا دیا، میں نے خوفزدہ ہوکر مضبوطی سے اس کی کمر کے گرد دونوں بازوں جمادیے، اگر میری گرفت کمزور ہوجاتی یا اس کا ہاتھ چھوٹ جاتا تو میرا کیا ہوتا، البتہ کچھ دیر پر چند افراد وہاں آئے اور معاملہ کنٹرول کیا۔

اسپورٹس سے مزید