لاہور( نمائندہ خصوصی)جے یوآئی نےسپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا مساجد میں علماء نے قرارداد منظور کروائیں کئی مقامات پر یوم تشکر پر پرامن ریلیاں ہوئیں ۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے آئین پاکستان ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گیا انہوں نے کہا 73کا آئین پاکستان پاکستانی قوم کے لئے ایک متفقہ دستاویز ہے اس طرح کوئی نیا آئین بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔جے یو آئی کی قیادت اس آئین کے تحفظ کے لئے ہر دور میں آواز بلند کرتی رہی ہے ۔ مولانا نعیم الدین ، مفتی عبد الحفیظ ،قاری امجد سعید رحیمی،مولانا سلیم اللہ قادری،حافظ اشرف گجر ،مولانا عبدالمنان انبالوی ،مفتی بشیر یوسفزئی،قاری عمران رحیمی حافظ غضنفر عزیر،حافظ نصیر احرار حافظ عمیر مھمند ،افضل خان ،مولانا فاضل عثمانی ،قاری منظور الحسن چترالی ،قاری شبیر عثمانی ، حافظ عبدالواحد اور دیگر نے کہا کہ عدالت کا تاریخی فیصلہ سے ملک میں ائین کی بالادستی کے لیے جدو جہد کرنے والوں کا حوصلہ بڑھا ہے ۔