لاہور ( وقائع نگار خصوصی) استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور گیلانی ایڈووکیٹ ، وائس چیئر مین چودھری وسیم احمد چیچی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات روحیل اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ ملکی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے پاکستان کی عدلیہ نے آج تک جتنے فیصلے کئے ان میں زیادہ تر فیصلے متنازعہ تھے یہ فیصلہ آئین کی بالا دستی قانون کی حکمرانی کا مظہر ثابت ہو گا۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ چودھری وسیم چیچی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دو کام کرنا لازم ہیں پہلا یہ کہ انتخابی اصلاحات کرنے ملک میں منصفانہ اور شفاف الیکشن کے لیے قانون سازی کرنا اور اگر اپوزیشن متحد رہی تو ملک میں سیاست کا نقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا ۔ سیکرٹری اطلاعات روحیل اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے موجودہ فیصلے سے سیاسی اور آئینی نظام کے خلاف کی گئی عمرانی سازش ناکام ہو گئی ہے سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ قومی اسمبلی کے اندر اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔