• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی گرما گرمی میں ندیم افضل چن کی سالگرہ

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

ملک میں سیاسی گرما گرمی کے دوران بھی تحریکِ انصاف کو خیر باد کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے اپنی سالگرہ منائی۔

ندیم افضل چن نے علی فرقان نامی صارف کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی تصاویر کو شیئر کیا جس میں ندیم افضل چن کو کیک کاٹتے اور گپ شپ کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ندیم افضل چن کی سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کے بعد جاری سیاسی بحران اور وزیراعظم خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے درمیان سالگرہ کی تقریب۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد ندیم افضل چن نے باضابط طو رپر دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔

خاص رپورٹ سے مزید