• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار عنایت خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام

گزشتہ برس سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عنایت خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عنایت خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو بڑی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خواہش تھی کہ پہلی اولاد بیٹی پیدا ہو لیکن جو اللّٰہ کی مرضی۔

عنایت خان نے بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے اپنے بیٹے 'تراب علی خان' کو دُنیا میں خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ عنایت خان نے ریشم گلی کی حُسنہ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید