• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت شروع، ن لیگ 12، پیپلزپارٹی کے 7 وزیر ہونگے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذ رائع کے مطابق کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے سات وزراء ہوں گے۔

جے یو آئی ف کو چار ‘ ایم کیو ایم کو دو ‘ بی این پی مینگل ‘ اے این پی ‘ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔

محسن داوڑ ‘ اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میں شامل کئے جا نے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق ‘ خرم دستگیر ‘ احسن اقبال ‘ مریم اورنگزیب ‘ شائستہ پرویز ملک ‘رانا ثنا ء اللہ ‘ مرتضی جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

سینٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے۔ پیپلز پارٹی سینٹ سے شیری رحمن یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔

بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں ۔ شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔ جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان یا کے پی میں سے ایک ان کی جماعت سے بنا یا جا ئے۔ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید