پشاور (نمائندہ جنگ )پاکستان تحریک نصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان بدھ کو بعد از نما زعشاء پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے،تنظیم سا ز ی بھی جلد مکمل کرلی جا ئے گی، پارلیما نی بورڈ بھی متحرک ہوگا، ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کے مطابق کہ سابق وزیر اعظم عمران خا ن کی صدارت میں منعقدہ کور کمیٹی ا جلاس میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ اگلے انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے گا ۔