کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد رمضان کپ کارپوریٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی قیادت میں عمر ایسوسی ایٹ نے اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کو ہرادیا۔ عماد وسیم کی ڈائمنڈ لینڈ حب اسلام آباد کو ریئل ٹائم پراپرٹی اسلام آباد کے خلاف نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اے زیڈ ریئل اسٹیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117رنز بنائے ۔ میر حمزہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایاز نے 54رنز اسکور کیے۔ جواب میں عمر اکمل اور اعظم خان بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹے۔ ایسوسی ایٹ نے تین وکٹوں پر ہدف انیس ویں اوور میںحاصل کرلیا۔ اسد شفیق نے 72اور سرفراز احمد نے 15رنز بنائے ۔