کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ منظور جونیئر نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ اور منیجرخواجہ جنید سلیکشن معاملات میں مداخلت کیساتھ پسند نا پسند کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے بعد خواجہ جنید نے رپورٹ کسے جمع کروائی تھی۔ گول کیپر مظہر کو ڈراپ کرنا نا انصافی ہے۔ لاکھوں روپے ماہانہ لینے والا غیر ملکی کوچ کچھ نہیں کرسکتا، جب تک کھلاڑی پرفارم نہیں کرینگے۔ آصف باجوہ بتائیں ان کے پاس ہاکی کی بہتری اور آئندہ سال جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کیا منصوبہ ہے۔