• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ٹیکنالوجی کمپنی پاکستانی سول افسران کو AI کی تربیت دینے پر تیار

لاہور(آصف محمود بٹ) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی  نے پاکستان کی سول سروسز اکیڈمی اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو اکیڈمی کے زیرِ تربیت افسران کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تربیت دینے اور ان کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔پاکستان کے کنٹری ہیڈ مسٹر ٹاڈ کی چین میں سی ایس اے وفد سے ملاقات، پروبیشنری افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اشتراک پر تبادلہ خیال ۔ کمپنی  کی تحقیق و ترقی پر سالانہ 192 ارب یوآن کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل گورننس، ٹیکنالوجی کیساتھ بنیادی ڈھانچے کی معاشی نمو کیلئے ناگزیر قرار ۔ اس سلسلے میں سول سروسز اکیڈمی کے وفد کے دورۂ ہواوے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر، ہانگژو، چین کے موقع پر مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور سرکاری نظم و نسق میں ڈیجیٹل سہولتوں کے استعمال کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید