بہاولپور(آئی این پی)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جامعہ کی حدود میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے طالبات کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنانے کی شکایات پر جامعہ کی حدود میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کا استعمال ممنوع قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کی جانب سے ڈجیٹل ایپس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق ٹک ٹاک، سنیک ویڈیوز سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی ہوگی۔