• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کو خصوصی امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اورگورنرراج کےنفاذ کےبعد وفاقی  حکومت نے خیبر پختونخواہ کو خصوصی امدادی  پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف خود پشاور کا دورہ کریں گے اور اس پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم نے اس پیکج کو حتمی شکل دینے کیلئے پیر کے روزوزیر اعظم ہائوس میں اہم اجلاس طلب  کیاتھا لیکن وزیر اعظم کی  اچانک مصروفیت کی وجہ سے یہ اجلاس ملتوی کردیاگیا۔ وزیر اعظم نے منگل کے  روز پشاور کا دورہ کرنا تھا لیکن یہ دورہ بھی ملتوی کردیاگیا ہے۔ ریلیف پیکج میں امن و امان کی بہتری ۔ تعلیم اور صحت کے علاوہ ترقیاتی منصو بوں کو شامل کیا جا ئے گا۔

اہم خبریں سے مزید