• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور اسرائیل مشترکہ طور پر کم لاگت ڈرونز تیار کریں: سابق بھارتی ایئر مارشل

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت کے سابق ایئر مارشل سنجیو کپور نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے کم لاگت والے ڈرونز اور ان کے خلاف مؤثر دفاعی نظام مشترکہ طور پر تیار کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کو دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کے لیے اگلا بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سابق ایئر مارشل سنجیو کپور نے کم لاگت والے ڈرونز اور ان کے خلاف مؤثر اور سستے دفاعی نظام تیار کرنے کے لیے بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعاون پر زور دیا ہے۔ ان تجاویز میں الیکٹرانک جنگی نظام، ہدف کو توانائی کی شعاعوں سے نشانہ بنانے والے ہتھیار اور کم قیمت انٹرسیپٹرز (فضائی اہداف کو روکنے والے ہتھیار) کی تیاری شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید