• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس شعبے میں اصلاحات پر مرحلہ وار مشاورت سے عمل کیا جائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گیس کے شعبے میں اصلاحات پر مرحلہ وار اور مشاورت کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا ،گیس کے شعبہ میں مالی پائیداری کو مضبوط بنانے، آپریشنل کارکردگی میں بہتری ، سرمایہ کاری کے فروغ اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے گیس کی زیادہ مسابقتی منڈی تشکیل دینے کیلئے تمام کوششوں کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیر کو پاکستان کے گیس کے شعبے میں تنظیمِ نو اور ڈی ریگولیشن کے مجوزہ لائحہ عمل کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں شعبہ کی مالی استحکام، آپریشنل کارکردگی، صارفین کے مفادات کے تحفظ اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید