• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ”پاکستان روس تعلقات“ پر بات چیت

اسلام آباد (صالح ظافر)اسلام آباد میں ”پاکستان روس تعلقات“ پر بات چیت، پاکستان اور روس کی اپنے دوطرفہ ہمہ جہت تعاون کو کئی گنا بڑھانے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر برائے روس، فیصل نیاز ترمذی نے روسی وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے پس منظر میں انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبوں میں اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی ہے۔ دونوں ممالک اپنے دوطرفہ ہمہ جہت تعاون کو کئی گنا وسعت دے سکتے ہیں۔ سینئر سفارت کار فیصل نیاز ترمذی نے پیر کے روز اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) میں ’’پاکستان اور روس کے تعلقات‘‘ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ترمذی ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور رواں ہفتے کے اواخر میں ماسکو واپس روانہ ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید