• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیرصدارت اہم ا جلاس میں خیبر پختونخواہ میں گورنر راج، ایمرجنسی ، امن عامہ کے مسائل پر غوروغوض کیا گیا، امیر جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاج کے بارے میں جاری دستخطی مہم کو مزید تیز کرنے اور احتجاج کے دوسرے مرحلے کی بھی بھرپور تیاری کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و امیر کے پی جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان، امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان، امیر کے پی وسطی عبدالواسع اور امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاق کے حالیہ اقدامات اور صوبہ کو طویل عرصہ سے درپیش امن عامہ کے مسائل پر طویل غوروغوض اور اس تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ جماعت اسلامی کے پی کے رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی کو مجموعی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید