بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ تبدیلی سے قطع نظرپاکستان سے دوستانہ تعلقات برقرار رہینگے،پاکستان کی سیاسی صورتحال پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گی، پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کسی بھی تبدیلی سے قطع نظر اپنی دوستانہ تعلقات کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پریس بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ژا ئونے کہا کہ پاکستان کے قریبی پڑوسی اور دوست ملک کی حیثیت سے چین پوری امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام دھڑے متحد رہیں گے اور مشترکہ طور پر اپنے مجموعی قومی استحکام اور ترقی کا تحفظ کریں گے۔