اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علا وہ ایک گاڑی اور9موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ،پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ آئی نائن کے علاقے میں شیخ امتیازوباسط وغیرہ نے ملک سلطان محمود کو سریا دینے کا کہہ کر 86لاکھ روپے ہتھیالیے۔تھانہ آئی نائن کے علاقے میں شاہد کے گھر سے نقدی ودیگر سامان، سبزی منڈی کے علاقے میں احمدقاضی کی جیب سے موبائل،جاوید کی جیب سے موبائل ،تھانہ رمنا کے علاقے میں سعداللہ کے گھر سے لیپ ٹاپ، موبائل اوردیگر اشیاء،مار گلہ کے علاقے میں عاصمہ کے کمرے سے ساڑھے تین لاکھ روپے ، چار تولہ طلائی زیوراوردیگرسامان،کورال کے علاقے میں ارشد کی دو بکریاں،سبزی منڈی کےعلاقے میں امجد اورشاہدکی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیادوسری جانب تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ذیشان سے موبائل،رمنا کے علاقے میں اعظم سےموبائل ،مارگلہ کے علاقے میں جاوید سے موبائل ،طٰہٰ سے موبائل،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں بلال سے موٹرسائیکل ،تھانہ کورال کے علاقے ایوب خان سے نقدی وغیرہ،سبزی منڈی کے علاقے میں شاہ زیب سے موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں منیب الرحمٰن نے خلیل کی گاڑی امانتا لے کر خورد برد کرلی۔تھانہ کورال کے علاقے میں عنیقہ کے گھر کام کاج کے لیے آنے والی دو خواتین نے دس تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ تیس ہزارروپے چوری کرلیے ۔