• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان نے ای خدمت سینٹر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نےای خدمت سنٹر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ای خدمت سنٹر عوامی خدمت کا منصوبہ ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے 134 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی گئ ہیں۔ ای خدمت سنٹر میں نادرا کاؤنٹر کے قیام سے شہریوں کو اب یہ سہولت بھی میسر ہوگی۔ ایس پی ایم ساؤتھ فیصل ممتاز نے بتایا کہ سنٹر میں اے ٹی ایم، کیش وصولی بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔عوامی سہولت کے پیش نظر ویڈا بس سروس کے روٹ کو سنٹر تک بڑھانے بارے بھی ڈویژنل انتظامیہ کو خط لکھا جارہا ہے۔کمشنر ملتان کو انچارج ای خدمت سنٹر عبد الرؤف نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای خدمت سنٹر ملتان سے نادرا سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نئے، ڈپلیکیٹ، تجدید و ترمیم شدہ شناختی کارڈ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔بے فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ،جوینائل شناختی کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے۔بریفنگ میں مزید کہا کہ دو سال میں1لاکھ41ہزار 5سو 29درخواستیں نمٹائی گئیں ۔
ملتان سے مزید