• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 1 لاکھ 84 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کی محنت کا جائز معاوضہ فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر میں 193 ارب روپے کی گندم خریداری شروع کی ہے۔ ضلع ملتان میں 1 لاکھ 84 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی۔کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ خرید ینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ شجاع آباد کے دوران گندم خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مراکز پر بریفننگ لی اور کسانوں سے ملاقات بھی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر آنیوالا ہر کسان ہمارا مہمان ہے اکی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے 22سو روپے فی من گندم کا نرخ مقرر کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن پالیسی کے تحت کسانوں کو باردانہ فراہم کرینگے کیونکہ کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ حکومت خرید کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام گندم خریداری مراکز پر آن لائن سسٹم ہے تحت ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے تاکہ بار دانہ کی فراہمی میں شفافیت لائی جاسکے۔اس موقع پر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ گندم سنٹر کے انچارج اپنا مقررہ گندم خریداری کوٹہ ہر صورت مکمل کریں اور کسانوں کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کریں۔
ملتان سے مزید