• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علا وہ دو گاڑیاں اور9موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ،پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ ترنول کے علاقے سے وقار، ترنول کے علاقے سے حاکم ،گولڑہ کے علاقے میں عرفان، منیر، اشرف ،کورال کے علاقے میں ارسلان ،کھنہ کے علاقے میں منصور،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں روحان کے موٹرسائیکل اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ملک داؤد کی کارچور لے اڑے۔ تھانہ آب پارہ کے علاقے میں فہیم کی بکری،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں زبیر کی گاڑی سے نقدی ،لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا،سبزی منڈی کے علاقے میں رانا عبدالرحمٰن کی جیب سے موبائل،آبپارہ کے علاقے میں ثنا کا موبائل، شالیمار کے علاقے میں مرزا حسین کے گیارہ بکرے،تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں سرفراز کی دکان کے تالے توڑ کر 35ہزارروپے ، حسن علی کے زیر تعمیر گھر سے سینٹری کاسامان،رباب کے گھریلوملازمین مدثر اور کومل نے بیس تولہ زیور اور 8لاکھ روپے کی نقدی ،آئی نائن کے علاقے میں افتخار کے گھر سے لیپ ٹاپس اور موبائل چرالیے گئے۔ تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں عبدالخالق کو لفٹ دے کر پانچ لاکھ تیس ہزارروپے سے محروم کردیاگیا ۔اسی تھانے کی حدود میں صور ت شاہ سمیت دیگر نےعبدالہادی سے 280مرغیوں کا گوشت لے کر نوسربازی کردی۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں حفیظ الرحمٰن نے عمرسے امانتاً لی گئی گاڑی خوردبردکر لی۔ تھانہ رمنا کے علاقے میں معین سے موبائل ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں وقار سےکار ،آئی نائن کے علاقے میں فیضان سے نقدی ،ظاہرسے نقدی وموبائل ،نون کے علاقے میں فیضان سے موبائل ،تھانہ سہالہ کے علاقے میں توصیف سے موبائل وموٹرسائیکل ،کورال کے علاقے میں افکار ، عاطف عدیل ،حمزہ سے موبائل ،کھنہ کے علاقے میں آصف سے موبائل،نون کے علاقے میں سلیمان سے موبائل چھین لیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید